ڈیرل ٹفی تمام طرزکی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیرل ٹفی نے فٹنس مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر تمام طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے آخری بار 2010ء میں بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی تھی، ناقص کارکردگی کی وجہ سے وہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن انہیں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے لیے 2013ء تک سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ان کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ان کے لیے پہلے جیسی کارکردگی دہرانا نا ممکن ہے۔ڈیرل ٹفی نے 26 ٹیسٹ میں 77 اور 94 ایک روزہ میچوں میں 110 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments