راولپنڈی تحصیل میں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں یونین کونسل کی سطح پر قرات و نعت خوانی، کرکٹ، فٹ بال، سنوکر، اٹھیلیکس، والی بال، پنجہ آزمائی، بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 96 میں ، بیڈمنٹن میں علی رضاکلب نے پہلی اور ریاض کلب نے دوسری، رسہ کشی میں رائیکا مہرا بی کلب نے پہلی اور رائیکا مہرا اے نے دوسری، سنوکر میں ملک ندیم نے پہلی اور محمد ریاض نے دوسری، یونین کونسل نمبر 77 میں، کرکٹ میں راجہ ارسلان الیون نے پہلی اور نعیم اعوان نے دوسری ، 100 میٹر دوڑ میں محمد وقار نے پہلی اور راجہ سلیمان نے دوسری، 200 میٹر دوڑ میں محمد امجد نے پہلی اور راجہ سلیمان نے دوسری، 400 میٹر دوڑ میںعبداللہ نے پہلی اور محمد وقار نے دوسری، 800 میٹر دوڑ میں راجہ سلیمان نے پہلی اور راجہ عمران نے دوسری جبکہ، 1500 میٹر دوڑ امجد سعید نے پہلی اور محمد وقار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ لونگ جمپ میں محمد وقار پہلے اور راجہ سلیمان دوسرے نمبر پر رہے۔ یونین کونسل نمبر 82 میں، والی بال میں مورگاہ کلب نے پہلی اور محلہ درسگاہ کلب نے دوسری، فٹ بال میں مورگاہ کلب نے پہلی اور اے آر ایل کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یونین کونسل نمبر 78 میں، قرات میں نورالعین نے پہلی اور مقدس نواز نے دوسری، نعت خوانی میں شاہ زیب نے پہلی اور بشریٰ بی بی نے دوسری، کرکٹ میں قریشی کلب نے پہلی اور اویس کلب نے دوسری، یونین کونسل نمبر 32میں ، سنوکر میں محمد سلیم نے پہلی اور ذین نے دوسری، یونین کونسل نمبر 5 میں بیڈمنٹن میں ینگ سٹار نے پہلی اور کنگروز کلب نے دوسری، سنوکر میں تاج الحق نے پہلی اور رضوان نے دوسری جبکہ یونین کونسل نمبر 34 میں پنجہ آزمائی میں 65 کلو گرام میں محمد علی اور محمد علی خان پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
Comments
Post a Comment