آف
اسپنر سعید اجمل سمیت سپر اسٹار پاکستانی کرکٹرز نے آئی سی سی کے رویّے سے
دلبرداشتہ ہوکر کولمبو میں آئی سی سی ایوارڈزکی تقریب کو رونق بخشنے سے
انکار کردیا۔ پاکستانی ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے آئی سی سی
ایوارڈز میں جانے سے معذرت کرلی۔ قومی ٹیم کے حدرجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق
ہفتے کو ہونے والی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کے لیے بورڈ کا
کوئی اعلیٰ افسر موجود نہ تھا حالانکہ تقریب میں اکثر ٹیسٹ کھیلنے والے
ملکوں کے سربراہ شریک تھے۔ پی سی بی نے آئی سی سی ایوارڈز سے سعید اجمل کو
نظراندازکرنے پر تقریب کا جزوی بائیکاٹ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم
انتظامیہ نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ وہ تقریب میں جانا چاہتے ہیں تو سعید
اجمل سمیت تمام بڑے کھلاڑیوں نے منہ پھیر لیے اور جانے سے انکارکردیا
سینئرکھلاڑیوں کی طرف سے انکارکے بعد منیجر نوید اکرم چیمہ، کوچ ڈیوواٹ
مور، کپتان محمد حفیظ، کے علاوہ اوپنر ناصر جمشید، لیفٹ آرم اسپنر رضا خان،
فاسٹ بولر محمد سمیع، یاسرعرفات اور اسد شفیق نے پاکستانی ٹیم کی نمائندگی
کی۔ محمد حفیظ آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈکے امیدوار تھے لیکن وہ
ایوارڈ حاصل نہ کرسکے۔
Comments
Post a Comment