Skip to main content
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، تجربے سے مالامال پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، حفیظ
قومی
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مختصر فارمیٹ کے تجربے سے
مالامال پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ہمارے پاس مختصر
ترین طرزکی کرکٹ کے ماہر عمران نذیر، شاہد آفریدی، یاسرعرفات، عبدالرزاق
جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں
انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا
مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرخروہوئے
ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گروپ ڈی میں نیوزی
لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہیں، پہلا راؤنڈ ناک آؤٹ کا ہے، امید ہے کہ یہ
مرحلہ تو جیت ہی جائیں گے لیکن بنگلہ دیش سے بھی ہوشیار رہنا ہوگا یہ ٹیم
اس فارمیٹ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔ حفیظ کے کہنا تھا کہ پاکستان کو ابتدائی
میچز پالی کیلے میں کھیلنے ہیں یہاں کی کنڈیشنز تیز بولنگ کے بہتر سمجھی
جاتی ہے، ہمیں عمر گل اور محمد سمیع جیسے بولرز کی خدمات حاصل ہیں،
دیگرآپشنز بھی موجود ہیں، بولنگ کسی بھی کنڈیشن میں عمدہ پرفارمنس دینے کی
اہلیت رکھتی ہے۔ کپتان نے شاہد آفریدی کے جلد پوری طرح فٹ ہونے کی امید
ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 برس سے ٹیم کے اہم رکن ہیں، ان جیسے میچ ونر
کا ٹیم میں ہونا بہت زبردست بات ہے۔ دوسری طرف سابق کپتان جاوید میانداد
بھی بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہوں، ان کا تجربہ ہمیں مشکل
حالات سے نکلنے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے
قبل ہم 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف وارم اپ میچ کے بے چینی سے منتظر ہیں،
بحیثیت کھلاڑی اور شائق ہم سب ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ
دیکھنا چاہتے ہیں، یہ میچ ہمیں دباؤ سے نبردآزما ہونے کی مشق کرادے گا۔
Comments
Post a Comment