ماریاشراپوا آئندہ برس برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی

وس کی گولڈن گرل ماریا شراپوا آئندہ سال برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماریا شرا پوا کے علاوہ یو ایس اوپن چیمپئن اینڈی مرے اور سرینا ولیمز بھی سال کے پہلے گرینڈ سلام ایونٹ آسٹریلین اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ماریا شراپوا نے کہا کہ آسٹریلین اوپن سے قبل برسبین ٹورنامنٹ بہت اہم ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے وہ گزشتہ سال انجری مسائل کے باعث اس میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ جیت کر سال کا شاندار طریقے سے آغاز کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گی۔ برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جنوری میں کھیلا جائے گا۔


Comments