محمد علی کولبرٹی میڈل دیا جائے گا

سابق امریکی باکسر محمد علی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں لبرٹی میڈل دیا جائے گا۔ رنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد محمد علی نے انسانی حقوق، مذہبی آزادی کا احترام اور ایسے دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں لبرٹی میڈل ان کی باکسر بیٹی لیلیٰ علی اور دو امریکی اولمپئن ایتھلیٹس کے ہاتھوں دیا جائے گا۔

Comments