پاکستان
کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید
میانداد کے حالیہ بیانات پر ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کی
تنبیہ کردی۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے اپنی ناراضی
کا اظہار جاوید میانداد کی جانب سے پاکستان پریمیر لیگ کے انعقاد کے حوالے
سے بعض خفیہ اطلاعات میڈیا کے ساتھ شیئرکرنے پرکیا ہے ۔ ذکا اشرف نے میڈیا
میں آنے والی ان اطلاعات کا نوٹس لیا اور جاوید میانداد کو پاکستان میں پی
پی ایل کے انعقاد کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں آئندہ محتاط رہنے
کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ جاوید میانداد نے کہا تھا کہ پاکستان میں پہلی
بار منعقد کیے جانے والے پی پی ایل کے کامیاب انعقاد کے لیے پی سی بی نے
سلمان سرور بٹ اور بدر رفائی کوکنسلٹنٹ مقررکر دیا ہے۔
Comments
Post a Comment