|
|||
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرے گا۔پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی اور دو آفیشلز شرکت کریں گے۔آئی سی سی کے سالانہ ایوراڈ کی تقریب 15ستمبر کو کولمبو میں ہوگی،دنیا کے نمبر ون اسپنر سعید اجمل کوآئی سی سی نے تین ایوراڈ کی کیٹگری کیلئے نامزد کیا تھا جس میں پلیئر آف دی ایئر، ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر اور ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ شامل تھے لیکن جب ایوارڈ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کو شارٹ لسٹ کیا گیا تو اس میں سعید اجمل کہیں نہیں تھے، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی سے سخت احتجاج کیااور تقریب کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے بتایا کہ پی سی بی ایوارڈ کی تقریب کا بائیکاٹ نہیں کررہا اور ٹیم کے پانچ کھلاڑی اور دو آفیشلز تقریب شرکت کریں گے۔ |
Comments
Post a Comment