سپن بائولنگ لیجنڈ متھایا مرلی دھرن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کیون پیٹرسن کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی۔ سری لنکن کنڈیشنز میں اس کیلئے ٹائٹل کا دفاع کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انگلش ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں متوازن ہے لیکن سری لنکا کی وکٹیں اس کیلئے سازگار ثابت نہیں ہوں گی، کیون پیٹرسن ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور مشکل کنڈیشنز میں سپنرز کو کھیلنا اچھی طرح جانتے ہیں جس کی وجہ سے انگلش ٹیم میگا ایونٹ میں ان کی کمی محسوس کرے گی۔ پاکستان، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے کھلاڑی برصغیر کی وکٹوں سے اچھی ہم آہنگی رکھتے ہیں اسلئے ان کے پاس ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔
Comments
Post a Comment