نیوزی لینڈ کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کردیا گیا

نیوزی لینڈ کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اکتوبر نومبر میں دورہ سری لنکا کے دوران دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دورے کا آغاز 30اکتوبرکو پالی کیلے میں واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے ہوگا۔ جس کے دو روز بعد پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ کولمبو اور ہمبنٹوٹا ایک ایک ون ڈے میچزکی میزبانی کریں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ 17نومبر سے گالے میں شروع ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ25نومبر سے کولمبو میں کھیلاجائے گا ۔

Comments