سپرایٹ میں رسائی کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کا پاکستان پرانحصار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 59رنزکی شکست کا زخم سہنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کی بقاء کا تمام تر انحصار پاکستان ٹیم پر ہوگا۔ اگر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا اور بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی۔تو پھر سپرایٹ کا فیصلہ بہتر رن اوسط پر ہوگا۔اگر پاکستان نے دونوں میچ جیت لئے تو بنگال ٹائیگرزکا ٹورنامنٹ منگل کو ختم ہوجائے گا۔ اگر اتوارکوگرین شرٹس کیویزسے ہارگئے تو منگل کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ فائنل کی حیثیت اختیارکرجائے گا، فاتح ٹیم سپر ایٹ میں جگہ بنالے گی۔بنگلہ دیشی کھلاڑی ہفتے کو تمام دن ہوٹل میں رہے۔کھلاڑیوں نے فٹنس کے لیے والی بال کھیلی اور سوئمنگ پول میں وقت گذارا۔ بنگلہ دیش سے25صحافی اس ٹورنامنٹ کو کورکرنے آئے ہیں۔جبکہ پاکستان سے چھ صحافی آئے ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئی تو ہم پاکستان ٹیم کوفالوکریں گے کیوں کہ پاکستان کے مداحوں کی بڑی تعداد بنگلہ دیش میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنے میڈیا منیجر ندیم سرور کو بھی پالی کیلے بھیجا ہے۔جبکہ سلیکٹر سلیم جعفر بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Comments