دوسرے کبڈی ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کے چنائو کے لئے ایک روزہ ٹرائلز 24 ستمبرکو دن دو بجے، منٹو پارک لاہور میں منعقد ہوں گے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سروررانا نے بتایا کہ ٹرائلز پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی لے گی جس میں کرنل قیصر ، محمد اصغر ، طاہر وحید اور پروفیسر ظفر وغیرہ شامل ہیں۔ ٹرائلز کے دوران 20 کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔کیمپ کے اختتام پر 12 رکنی حتمی سکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا، رانا محمد سرور نے بتایا کہ دوسرے ایشیا ء کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں سات غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اور ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ انڈو نیشیائ، بھارت، نیپال، ایران، تھائی لینڈ، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 25اور 26 اکتوبر کو تمام ٹیمیں لاہور پہنچ جائیں گی، ایونٹ کے تمام میچ فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ فاتح ٹیم کو 15لاکھ، رنر اپ کو 10لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment