بھارتی شہر
پھگواراسے تعلق رکھنے والا دنیا کا سب سے پست قامت باڈی بلڈر 23سالہ ادیتیا
دیو(Aditya Dev) گذشتہ دنوں انتقال کرگیا۔2فٹ 9انچ قامت کے ادیتیا کا
مجموعی وزن صرف9کلوگرام تھا جس کے باوجودوہ ڈیڑھ(1اعشاریہ5)کلوگرام کے ویٹ
لفٹنگ آلات باآسانی اٹھا لیتا تھا۔بونے قد کے باوجود متناسب جسم اور توازن
کے مالک ادیتیادنیا کے سب سے چھوٹے باڈی بلڈر کی حیثیت سے شوبزکی دنیا میں
بھی بے حد مقبول تھاجہاں وہ اپنے باڈی بلڈنگ کرتبوں اور ڈانس سے لوگوں کو
محظوظ کرتا نظر آتا تھا۔گینز بک آف ریکارڈز میں اپنی منفرد پہچان کے حوالے
سے شامل ادیتا دیو دماغ کی شریانیں پھٹ جانے کے باعث اپنے گھر میں بیہوش
ہوگیا اور فوری اسپتال پہنچانے کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔
Comments
Post a Comment