Skip to main content
بیٹنگ سکھانے نہیں، ٹیم کے حوصلے بلندکرنے کولمبوجارہا ہوں،میانداد
پاکستان
کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد بدھ کی شام کراچی سے چار روزہ
دورے پر کولمبو روانہ ہوگئے۔ وہ آئی سی سی ایوارڈزکی تقریب کے روز15
ستمبرکو واپس لوٹ آئیں گے۔ روانگی کے وقت جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر انہوں
نے دعویٰ کیا کہ میں پاکستان ٹیم کو بیٹنگ سکھانے نہیں ٹیم کے حوصلے بلند
کرنے جا رہا ہوں۔ بدھ کی شام وہ پروازکی روانگی سے تھوڑی دیر قبل ائرپورٹ
پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین ذکاء
اشرف کی خصوصی ہدایت پر 4 دن کے لیے جارہا ہوں۔ کھلاڑیوں کو بیٹنگ سکھانے
کے لیے ڈیو واٹ مور اور بولنگ سکھانے کے لیے محمد اکرم موجود ہیں۔ میں
خیرسگالی کے جذبے کے تحت جارہا ہوں البتہ کولمبو میں قیام کے دوران اگرکوئی
بیٹسمین مجھ سے مشورہ مانگے گا تو میں اس کی مددکرنے اور اسے گر بتانے کے
لیے تیار ہوں گا البتہ ٹیم انتظامیہ کے کسی کام میں مداخلت نہیں کروں گا۔
Comments
Post a Comment