انڈین لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی ،سہیل عباس

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان سہیل عباس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انہیں ہاکی انڈیا لیگ میں شرکت کی اجازت دیدی ہے، تاہم ابھی ان کا کسی ٹیم سے معاہدہ نہیں ہوا ہے، واضح رہے کہ اس لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی اگلے ماہ ہو گی، جس میں بھارت کے 90 کھلاڑی شر کت کریں گے، انڈین ہاکی لیگ آ ئندہ سال جنوری اور فروری میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔ بھارت کے جانب سے لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں موجودہ ٹیم کے وہ تمام کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے لندن اولمپک گیمز میں حصہ لیا تھا۔

Comments