آئی سی سی ایوارڈز کی سالانہ تقریب آج ہوگی

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب آج کولمبو میں ہوگی جس میں گیارہ مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں اور امپائرز کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ پاکستان کے محمد حفیظ اسپرٹ آف کرکٹ اور علیم ڈار امپائر آف دی ئیر ایوارد کیلئے نامرد کیے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے گیارہ مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ کرکٹر آف دی یئر کیلئے ہاشم آملہ، مائیکل کلارک، کمار سنگاکارا اور ویرنون فلنڈر امیدوار ہیں۔ یہی چاروں کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ا ئیر کیلئے بھی نامزد ہیں۔ ون ڈے کرکٹر آف دی ا ئیر کیلئے مہندر سنگھ دھونی، ویرات کوہلی، لیستھ ملنگا اور کمار سنگاکارا کے درمیان مقابلہ ہے۔ سال کے بہترین امپائر کا انتخاب علیم ڈار ، بلی باوڈین، دھرما سینا، رچرڈ کیٹل بورو، روڈنی ٹکر اور سائمن ٹوفیل میں سے کیا جائے گا۔ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلئے محمد حفیظ ، جیک کیلس، ڈینیئل ویٹوری اور اے بی ڈی ویلیئرز امیدوار ہیں،تقریب میں خواتین کی دو کیٹیگریز میں بھی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کے کھلاڑی تقریب کا بائیکاٹ نہیں کررہے ، اسکواڈ کے چند ممبرز کو شرکت کیلئے بھیجا جائے گا تاہم بورڈ کا کوئی بھی اعلی آفیشل ایوارڈ تقریب میں شریک نہیں ہوگا۔

Comments