Skip to main content
PAKISTAN WARM UP IN A STYLE BEAT ARCH RIVAL INDIA BY 5 WKTS
ٹی 20ورلڈ کپ کے
وارم اپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5وکٹ سے شکست دے دی ہے۔پاکستا ن
186رنز کا ہدف 5وکٹوں پر حاصل 19.1اوور میں پورا کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے
کامران اکمل اورشعیب ملک بالترتیب92اور37رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔دونوں نے
چھٹی وکٹ کی ناقابل شراکت میں 95رنزبنائے۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کوجیت کیلئے 186رنز کا ہدف دیا ۔اوپنرز گوتم
گمبھیر اور وریندر سہواگ نے برق رفتار آغاز فراہم کیا، بھارت کی پہلی وکٹ
41 کے مجموعی اسکور پراس وقت گری جب گوتم گمبھیر 10 رنز بناکر عمر گل کی
گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ مجموعی اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد
وریندر سہواگ نے بھی پویلین کی راہ لی، وہ 26 رنز بناکر سعید اجمل کا شکار
بنے۔ ورات کوہلی اور روہیت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے تیسری
وکٹ کی شراکت میں127 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔روہیت شرما
40 گیندو ں پر56 رنز بناکر سعید اجمل کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ورات کوہلی
نے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 75 رنز بنائے۔ سعید اجمل نے 2 وکٹیں حاصل
کیں۔ایونٹ کا افتتاحی میچ کل سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے
گا۔
Comments
Post a Comment