ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز نے جیت لیا

کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو چھتیس رن سے ہرا دیا ہے۔سری لنکا کی پوری ٹیم اٹھارہ عشاریہ چار اوورز میں آوٹ ہو گئی۔سری لنکا کے پہلے آوٹ ہونے والے بیٹسمین دلشان تھے جو رام پال کا نشانہ بنے۔ انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔ اِس کے بعد سنگاکارہ بائیس رن بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ تیسرے آوٹ ہونے والے بیٹسمین میتھوس صرف ایک رن بنا سکے۔ مینڈس اور پریرہ نے تین تین رن بنائے۔ کُلاسیکرا نے میچ میں اُس وقت دلچسپی پیدا کر دی جب انہوں نے صرف تیرہ گیندوں پر چھبیس رن بنا ڈالے لیکن اُن کے آوٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔اِس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 137 رن بنائے ہیں۔
اِس طرح سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 138 رن کا ہدف ملا تھا۔ویسٹ انڈیز کی اننگ میں پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی چارلس تھے جنھوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔ انہیں کُلاسیکرا نے آوٹ کیا۔ جبکہ کرس گیل مینڈس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کو کرس گیل سے بہت امیدیں تھیں لیکن وہ صرف تین رن بنا سکے۔ سیمیوئل نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے صرف چھپن گیندوں پر اٹھہتر رن بنائے۔ انہیں دننجے نے آوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کے دوسرے قابل ذکر کھلاڑی ڈیرن سیمی تھے جنہوں نے پندرہ گیندوں پر چھبیس رن بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔اِس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں آسٹریلیا جبکہ سری لنکا پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اُن کی ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔جبکہ سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ انہیں وکٹ اچھی لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا میچ ہے جو سری لنکا میں کھیلا جا رہا ہے اور سری لنکا کے عوام کو اپنی ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سری لنکا نے رنگانہ ہیراتھ کی جگہ سپینر اکیلا دننجے کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ہی ٹیمیں اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت نہیں سکی ہیں۔


West Indies won by 36 runs









West Indies innings (20 overs maximum) R M B 4s 6s SR
View dismissal J Charles c Kulasekara b Mathews 0 3 5 0 0 0.00
View dismissal CH Gayle lbw b BAW Mendis 3 26 16 0 0 18.75
View dismissal MN Samuels c BMAJ Mendis b Dananjaya 78 70 56 3 6 139.28
View dismissal DJ Bravo lbw b BAW Mendis 19 29 19 0 1 100.00
View dismissal KA Pollard c Dananjaya b BAW Mendis 2 6 4 0 0 50.00
View dismissal AD Russell lbw b BAW Mendis 0 2 1 0 0 0.00

DJG Sammy* not out 26 23 15 3 0 173.33

D Ramdin not out 4 13 4 0 0 100.00

Extras (lb 2, w 3) 5











Total (6 wickets; 20 overs; 88 mins) 137 (6.85 runs per over)
Did not bat SP Narine, R Rampaul, S Badree
Fall of wickets 1-0 (Charles, 0.5 ov), 2-14 (Gayle, 5.5 ov), 3-73 (Bravo, 13.6 ov), 4-87 (Pollard, 15.2 ov), 5-87 (Russell, 15.3 ov), 6-108 (Samuels, 17.1 ov)










Bowling O M R W Econ

View wicket AD Mathews 4 1 11 1 2.75 (1w)

KMDN Kulasekara 3 0 22 0 7.33 (1w)

SL Malinga 4 0 54 0 13.50

View wickets BAW Mendis 4 0 12 4 3.00 (1w)
View wicket A Dananjaya 3 0 16 1 5.33


BMAJ Mendis 2 0 20 0 10.00










Sri Lanka innings (target: 138 runs from 20 overs) R M B 4s 6s SR
View dismissal DPMD Jayawardene* c Sammy b Narine 33 52 36 2 0 91.66
View dismissal TM Dilshan b Rampaul 0 3 3 0 0 0.00
View dismissal KC Sangakkara c Pollard b Badree 22 33 26 2 0 84.61
View dismissal AD Mathews b Sammy 1 5 5 0 0 20.00
View dismissal BMAJ Mendis run out (Bravo/Narine) 3 10 3 0 0 100.00
View dismissal NLTC Perera run out (†Ramdin) 3 6 5 0 0 60.00
View dismissal HDRL Thirimanne c Charles b Sammy 4 9 7 0 0 57.14
View dismissal KMDN Kulasekara c Badree b Narine 26 16 13 3 1 200.00
View dismissal SL Malinga c Bravo b Narine 5 22 13 0 0 38.46
View dismissal BAW Mendis c Bravo b Samuels 1 5 2 0 0 50.00

A Dananjaya not out 0 3 0 0 0 -

Extras (lb 2, nb 1) 3











Total (all out; 18.4 overs; 84 mins) 101 (5.41 runs per over)
Fall of wickets 1-6 (Dilshan, 1.1 ov), 2-48 (Sangakkara, 9.3 ov), 3-51 (Mathews, 10.4 ov), 4-60 (Jayawardene, 12.1 ov), 5-61 (BMAJ Mendis, 12.3 ov), 6-64 (Perera, 13.1 ov), 7-69 (Thirimanne, 14.3 ov), 8-96 (Kulasekara, 16.3 ov), 9-100 (BAW Mendis, 17.5 ov), 10-101 (Malinga, 18.4 ov)










Bowling O M R W Econ

View wicket S Badree 4 0 24 1 6.00

View wicket R Rampaul 3 0 31 1 10.33 (1nb)
View wicket MN Samuels 4 0 15 1 3.75


CH Gayle 2 0 14 0 7.00

View wickets SP Narine 3.4 0 9 3 2.45

View wickets DJG Sammy 2 0 6 2 3.00

Match details
Toss West Indies, who chose to bat
Series West Indies won the 2012/13 ICC World Twenty20
Player of the match MN Samuels (West Indies)
Player of the series SR Watson
Umpires Aleem Dar (Pakistan) and SJA Taufel (Australia)
TV umpire RJ Tucker (Australia)
Match referee JJ Crowe (New Zealand)
Reserve umpire IJ Gould (England)

Comments