فٹ بال ایکسچینج پروگرام میں پاکستان انڈر 14 :پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

جاپان میں کھیلی جانے والی فٹ بال ایکسچینج پروگرام میں پاکستان انڈر 14 فٹ بال کی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے پروگرام کے دوسرے میچ میں سر ی لنکا کو 1-0 سے شکست دیدی۔ یہ پاکستانی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح ہے۔ ٹوکیو میں ہونے والے دوسرے میچ کے ہیرو منیر بلوچ تھے جنہوں نے واحد فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ اسٹرائیکر منیر بلوچ نے میچ کے 26 ویں منٹ پر مڈ فیلڈر زین العابدین کے خوبصورت گول پر گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی فتح دلائی۔ ساف ممالک کے درمیان ہونے فٹ بال ایکسچیج پروگرام میں پاکستان گروپ بی میں نیپال، مالدیپ ، سری لنکا اور جا پان فٹبال اکیڈمی کے ساتھ ہے۔ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ گیارہ اکتوبر کو کھیلے گی۔ تمام میچز ٹوکینوسومیکا اسپورٹس سینٹر ٹوکیو میں کھیلے جارہے ہیں۔ فٹ بال ایکس چینج پروگرام کا بنیادی مقصد منسٹری آف فنانس جاپان کے تعاون سے گریٹ ایسٹ جاپان ارتھ کوئک کے حوالے سے جاپان کی کوششوں کو بارآور کروانا ہے۔ اس پرگرام کے توسط سے جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن (جے ایف اے)اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے مختلف ممالک کے نوجوانوں کا جاپانی نوجوانوں میں فٹ بال کے کھیل کے ذریعے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔دریں اثناء انٹر اسکول/کالیجیٹ ٹوئنٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کے این اکیڈمی نے ویسٹ منسٹر اسکول کو 43 رنز سے شکست دیدی۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب وائٹل فائیو ڈی ایچ اے گراؤنڈ پر ہوئی جس کے مہمان خصوصی حاجی عنایت حسین تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیراہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کے میچز میچز لیگ کی بنیاد پر معین خان کرکٹ اکیڈمی، وائٹل فائیو ڈی ایچ اے، ہل پارک کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ہیں جن میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ جن میں ایس کے بی زیڈ، سی اے ایس، کے این، دی سٹی، پی اے ایف چیپٹر، اوسیس، ویسٹ منسٹر، دی لائسیم، ساؤتھ شور، دی سٹی اسکول اے لیول، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی اے ڈگری کالج کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Comments