این بی پی ٹینس کراچی منتقل، 18 اکتوبر سے آغاز ہوگا

این بی پی ٹینس چیمپین شپ اسلام آباد سے کراچی منتقل کردی گئی اب یہ 15 کے بجائے 18 اکتوبر سے آغاز ہوگا۔ غیر سرکاری ادارے صبح نو کے زیرِاہتمام ہونے والی این بی پی ٹینس چیمپین شپ کا انعقاد اب اسلام آباد کے بجائے کراچی میں ہوگا۔ تبدیلی کی وجہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے قومی سطح کے ایونٹس کے انعقاد کے لیے عائد کی جانیوالی نئی شرائط بتائی جارہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز جونئیرز انڈر18، بوائز جونئیرز انڈر 14 اور بوائز اینڈگرلز جونیئرز انڈر11 کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی انعامی 2 لاکھ روپے کی پرائز منی تقسیم کی جائے گی جبکہ کراچی سے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس بھی ادا کیا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی اپنی انٹریز 17 اکتوبر تک ٹورنامنٹ ریفری عبدالسعید کے پاس 03452358750 یا ٹورنامنٹ کوارڈینیٹر عبدالعلیم چودھری کے پا س 03217059269 پر رابطہ کرکے لکھواسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان آرمی اور پی ایم سی نے پریمیئر لیگ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ واپڈا اور پی آئی اے کے درمیان میچ برابر رہا۔ لیگ میں جمعرات کو پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) اور بلوچ ایف سی کے درمیان پی اے ایف کمپلکس گراؤنڈ پشاور میں، زرعی ترقیاتی بینک لمٹیڈ (زیڈ ٹی بی ایل ) اور نیوی کے درمیان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں، خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) اور حبیب بنک لمٹیڈ ( ایچ بی ایل) کے درمیان میچ ریلوے فٹ بال اسٹیڈیم لاہور میں اور ووہیب ایف سی لاہور اور نیشنل بنک آف پاکستان (این بی پی) کے درمیان مقابلہ یو ایم ٹی فٹ بال گراؤنڈ، جوہر ٹاون لاہور میں ہوگا۔ادھر نامعلوم ہیکرز نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کا ای میل اکاؤنٹ اور فیس بک پیج ہیک کرلیا۔ اعصام الحق کے والد احتشام الحق کی جانب سے جاری ہونے والی ای میل میں اس شبہ کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہیکرز اعصام الحق کے ای میل اکاؤنٹ کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔ اس لئے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ احشتام الحق نے مزید بتایا کہ اعصام الحق اس وقت چین کے شہر شنگھائی میں اے ٹی پی ماسٹرز سیریز میں مصروف ہیں وہ اپنے پارٹر جولین راجرز کے ساتھ جمعرات کو پہلا میچ کھیلیں گے۔

Comments