راجر فیڈرر ٹینس کی دُنیا میں3سو ہفتوں سے نمبر ون

عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے شنگھائی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، اس کامیابی کے ساتھ ہی فیڈرر نے نمبر ون پوزیشن پر 300 ہفتے پورے کرلئے۔شنگھائی میں جاری ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میچ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا ہم وطن اسین اسلیس وارینکا سے، فیڈرر کو پہلے سیٹ میں شکست ہوئی جبکہ دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت کر انہوں نے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، فیڈرر کی جیت کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ صفر رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ نمبر ایک پوزیشن پر 300 ہفتے مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ سربیا کے نواک جوکووچ، برطانیہ کے اینڈی مرے، اور فرانس کے جو ولفریڈ سونگا بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

Comments