پاکستان اسنوکر ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کیلئے3 نومبر کو دبئی روانہ ہوگی

پاکستانی کا تین رکنی اسنوکر دستہ دبئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے3 نومبر کو دبئی روانہ ہوگا۔ دبئی چیمپئن شپ3 سے 9 نومبر تک منعقد ہوگی جس میں ٹاپ کھلاڑی محمد آصف اور اسجد اقبال کھلاڑی جبکہ رشید جمو منیجر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ پاکستان بلیئر اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 10 سے 12 ممالک کی ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں یہ ہمارے کھلاڑیوں کیلئے ورلڈ اسنوکر کی تیاریکا بہترین موقع ہوگا۔ ٹیم 10 نومبر کو واپس وطن پہنچے گی اور پھر اس کے بعد11سے22 نومبر تک کراچی میں ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا جس میں آصف اور اسجد مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ عالمگیر شیخ کاکہنا تھا کہ ہم نے اس وقت ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو فوکس کیا ہوا ہے اور اس بڑے ایونٹ سے قبل دبئی ٹورنامنٹ اور ٹریننگ کیمپ دونوں کھلاڑیوں کیلئے مدد گار ثابت ہوں گے۔ ورلڈ کپ 23 نومبر سے بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں کھلاڑی حالیہ رینکنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرکے اس بڑے ایونٹ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

Comments