خواہش ہے کہ پاکستان میں کرکٹ جلد بحال ہو، سائمن ٹوفل

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے بعد ایلیٹ پینل چھوڑنے والے امپائر سائمن ٹوفل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے، وہاں کرکٹ کی واپسی ہونی چاہئے، پاکستان میں 2009ء میں ہونے والے حملے نے جہاں کرکٹ کو نقصان پہنچایا، وہیں ان کی زندگی بدل دی، مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے میں ان کی گاڑی کے ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے ، امپائر سائمن ٹوفل اس وقت ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے سائمن ٹوفل کا کہنا تھا کہ وہ بہت کٹھن وقت تھا، اپنی خیریت بیوی کو بتاناان کیلئے بہت مشکل ہوگیا تھا، اس واقعے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کیلئے حالات مشکل ہوگئے، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کرکٹ جلد بحال ہو، یہ کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے، پاکستان سے ان کی بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں، پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں، وہاں کرکٹ کی واپسی ہونی چاہئے۔ 74 ٹیسٹ اور 174 ون ڈے میں امپائرنگ کرنے والے سائمن ٹوفل نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 فائنل کے بعد امپائرنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Comments