انگلینڈ کے مشہور فٹبالر وین رونی جمعہ کو ویمبلے
گراؤنڈ میں سان مرینو کے خلاف فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائینگ میچ میں
برطانوی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔برطانوی فٹبال کلب مانچیسٹر یونائیڈیڈ کی نمائندگی
کرنے والے چھبیس سالہ وین رونی کو یہ ذمہ داری سٹیو گیراڈ پر عائد پابندی
اور فرانک لیمپرڈ کے زخمی ہونے کے بعد سونپی گئی ہے۔برطانیہ کی جانب سے چھہتر میچ کھیلے والے وین رونی کا یہ ذمہ داری ملنے
کے بعد کہنا ہے کہ اپنے ملک کی فٹبال ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز
کی بات ہے۔انہوں نے کہا ’یہ میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور میں یہ میچ جیتنے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔‘رونی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے مداح بہت پسند ہیں جو پوری دنیا میں ان کا پیچھا کرتے ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مینیجر رائے ویمبلے سٹیڈیم میں جمعہ کو ہونے والے میچ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا ’منگل کو پولینڈ کے خلاف کھیلا جانے
والا فٹبال کے عالمی کپ کا کوالیفائی میچ بہت اہم ہو گا اور انہیں امید ہے
کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔‘
Comments
Post a Comment