باکسر عامر خان کو کار گینگ کی جانب سے دھمکیاں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو کار گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملی ہے ،دھمکی دینے والوں کا کہنا ہے کہ سابق عالمی چیمپئین کو برمنگھم میں آنا مہنگا پڑسکتا ہے،اسی ہفتے باکسر عامر خان اور ان کے بھائی ہارون خان سے برمنگھم میں لٹیروں کے ایک گینگ نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی جس پر دونوں بھائیوں نے ان کی پٹائی کردی ، تابڑ توڑ مکوں کی بارش نے 6 غندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ برطانوی اخبارات کے مطابق اب ایک آن لائن ویڈیو میں نقاب پوش گینگ کے ایک ممبر نے عامر خان کو دھمکی دی ہے ،کہ انہیں یہ حرکت بہت مہنگی پڑے گی، وہ جب بھی برمنگھم آئیں گے تو وہ انہیں چھوڑیں گے نہیں ،ویڈیو میں ان کا چوری شدہ والٹ اور گاڑی کی چابیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔

Comments