انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ لارڈ
ٹرائیزمین نے کہا ہے کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ فٹبال کلب چیلسی
کے جان ٹیری پر ایک مخالف کو نسلی طور پر برا بھلا کہنے پر لیور پول کلب کے
لیوئس کے مقابلے میں کم پابندی کیوں عائد کی گئی ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن کمیشن کا کہنا ہے چیلسی کے
کپتان جان ٹیری پر کم پابندی اس لیے عائد کی گئی کیونکہ انہوں نے صرف ایک
بار یہ ریمارکس دیے تھے۔تاہم لارڈ ٹرائیز مین نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ یہ فرق سمجھنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا ’میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ
لیور پول کے کھلاڑی لیوئس اور چیلسی کے جان ٹیری پر عائد کی جان والی
پابندی میں فرق کیوں ہے؟‘واضح رہے کہ چیلسی کے جان ٹیری پر چار میچ کی
پابندی عائد کرنے کے علاوہ دو لاکھ بیس ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا
جبکہ لیوئس پر گزشتہ برس اسی جرم پر آٹھ میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ لارڈ
ٹرائیزمین نے اس تنازع کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ فٹبال
کلبز ضابطۂ اخلاق کو کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں شامل کریں۔انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن برطانوی فٹبال ٹیم کے لیے ضابطۂ اخلاق کو متعارف کروانے والی ہے۔
Comments
Post a Comment