انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں ہفتے کراچی
میں ہونے والے دو ٹی20 میچوں میں حصہ لینے والی بین الاقوامی کھلاڑیوں پر
مشتمل ٹیم کے لیے 'ورلڈ الیون' کا نام استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہے۔
آئی سی سی کے ترجمان نے امریکی خبر رساں ادارے 'دی ایسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا ہے کہ 'ورلڈ الیون' نام کے کاپی رائٹس 'آئی سی سی' کے حق میں محفوظ ہیں اور کونسل نمائشی میچوں کے لیے اس نام کی اجازت نہیں دے سکتی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ 'آئی سی سی' نے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے اور پی سی بی کو کہا گیا ہے کہ وہ میچ کے منتظمین کو 'ورلڈ الیون' کا نام استعمال کرنے سے روکیں۔
مذکورہ میچز کا انعقاد پاکستان کے صوبے سندھ کے صوبائی وزیرِ کھیل محمد علی شاہ نے کیا ہے جن میں سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کی قیادت میں ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پاکستانی کرکٹرز کے مقابل ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی ہفتے اور اتوار کو کھیلے جانے والے ان دونوں میچز میں شرکت کی خصوصی اجازت دی ہے۔ میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے ۔
گو کہ پی سی بی نے یہ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی اجازت دی ہے لیکن میچ کے تمام تر انتظامات نجی منتظمین کی ذمہ داری ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ 2009ء میں لاہور میں پاکستان کے دورے پر آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے صفِ اول کی کسی غیر ملکی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔
منتظمین نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے میچوں کے انعقاد سے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی۔

Comments
Post a Comment