پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینو ں کوچز ان دنوں لاہور میں ہیں اور آئی سی سی
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے اپنی رپورٹ مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور میں
پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ بھارت کے خلاف اہم ترین سیریز
کے لئے کوچنگ عملہ نئے پلیئرز کا متلاشی ہے، تینوں کوچز کھلاڑیوں کی فارم
پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ امکان ہے کہ بھارت کے خلاف مختصر سیریز
کے لئے بعض نئے چہروں کو بھی موقع دیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ ڈیو واٹ مور،
فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین اور بولنگ کوچ محمد اکرم ان دنوں قومی اکیڈمی
لاہور میں قیام پذیر ہیں اور کولمبوسے واپسی کے بعد لاہور میں ہیں جہاں وہ
بورڈ کے حکام کے ساتھ مل کر مستقبل کی پلاننگ میں مصروف ہیں۔ تینوں کوچز
پریذیڈنٹ کپ کے میچ دیکھ رہے ہیں اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں ہیں۔ امکان ہے
کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف جلد ان کوچز کی ٹور رپورٹ کا
جائزہ لیں گے اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ طلب کریں گے۔
تینوں کوچز کے اہل خانہ بیرون ملک ہیں لیکن بورڈ سے معاہدے کے تحت تینوں
فارغ وقت بھی لاہور میں گزار رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment