نگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے انگلش فٹ بال ٹیم کے
لیے وضع کیےگئے نئے قوانین کے تحت کھلاڑیوں کے کھیل شروع ہونے سے چوبیس
گھنٹے پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ سے متعلق تبصرے پر
پابندی لگا دی ہے۔
ان نئے قوانین یا کوڈ کے بارے میں تفصیلات سامنے آ
رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں بعض کھلاڑیوں کی جانب سے دیے
گئے بعض کمنٹس اور تبصرے اس قانون کے نفاذ کی وجہ بنے ہیں۔
یہ کوڈ آف کنڈکٹ یا طرز عمل کے قوانین نومبر سے لاگو ہوں گے۔
ان قوانین میں کھلاڑیوں کے ویڈیو گیمز پر صرف ہونے
والے وقت کے بارے میں بھی قوانین شامل ہیں اور اسی طرح ان قوانین کے تحت
کپتان پر زیادہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔
ان قوانین کا اطلاق ان تمام چوبیس ٹیموں پر ہوگا جو انگلینڈ کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ان قوانین کے بارے میں تفصیلات ابھی عوام کے سامنے
نہیں لائی گئی ہیں مگر ان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر 'مخالف ٹیم،
انتظامیہ اور کھلاڑیوں یا افراد کے بارے میں دیے گئے کمنٹس کے نتیجے میں
تادیبی کارروائی ہو سکتی ہے'۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میچ کے دن یا اس سے ایک دن پہلے کمنٹس صرف ’انتظامیہ کی اجازت سے‘ پوسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
اس کوڈ میں کہا گیا ہے کہ ’ کپتان سے کھیل کے
میدان میں اور میدان سے باہر توقعات وابستہ کی جاتی ہیں‘۔ اسی طرح کھلاڑیوں
سے کہا گیا ہے کہ وہ کھیل کے اختتام پر ’ہمیشہ شائقین کا شکریہ ادا کریں‘
اور کھلاڑیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میچ کے بعد میڈیا کے زون
میں سے گزر کے جائیں۔
جہاں فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ کسی
مخصوص کھلاڑی کے طرز عمل کے نتیجے میں نہیں بنایا گیا وہیں یہ بات بھی اہم
ہے کہ ایشلے کول اور رائن برٹرینڈ کو ماضی قریب میں اپنے ٹوئٹر پر دیے گئے
بعض کمنٹس کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایشلے کول نے اپنی ٹویٹ میں فٹبال ایسوسی ایشن کی
بے عزتی کی تھی جس پہ بعد میں انہوں نے ایف اے کے چیئر مین ڈیوڈ برنسٹین سے
معافی مانگی اور اپنی ٹویٹ حذف بھی کی۔
برٹرینڈ نے خود کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر
ٹوئٹر پر گالی دی تھی جس پر بعد میں انہوں نے معافی مانگی اور اپنا ٹوئٹر
اکاؤنٹ ہی ختم کر دیا۔
انگلینڈ کی ٹیم کے سامنے یہ کوڈ سوموار کو سینٹ جارج پارک میں پیش کیا گیا۔
کلب انگلینڈ کے منتظم اعلیٰ ایڈریان بیونگٹن نے
کہا کہ کھلاڑیوں کو ان قوانین کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے لیے کھیلنے سے
معطل کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر انگلینڈ کی ٹیم کے سینیئر سکواڈ کے
کھلاڑیوں کو ایف اے کے اعلیٰ حکام نے دس منٹ کی ایک پریزنٹیشن دی جس میں ان
قوانین کے طرز عمل کے حساب سے چیدہ چیدہ نکات ان کے سامنے رکھے گئے۔
Comments
Post a Comment