پاکستانی امپائر
ندیم غوری نے کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں
ہے،بھارتی میڈیا پرمیرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہاہے جس میں کائی صداقت نہیں
ہے ۔ بات چیت کرتے ہو ئے ندیم غوری کا کہنا ہے کہ میں 2 سال
سے انٹرنیشنل پینل میں بھی نہیں تھا،مجھ سے جو بات ہوئی تھی اس طرح پیش
نہیں کی گئی ، یہ بھارت کے کچھ لوگ ہیں جو اس طرح بلیک میلنگ میں لگے رہتے
ہیں۔یہ بات چیت صرف سری لنکن پریمیئر لیگ کیلئے ہورہی تھی،ویڈیو حقائق سے
ہٹ کردکھائی گئی ہے،مجھ پرلگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح
رہے کہ بھارتی ٹی وی نے پاکستانی امپائر ندیم غوری سمیت6امپائرز جن کا تعلق
مختلف ممالک سے ہے پر پیسے لیکر فیصلہ دینے کا االزام عائد کیا ہے۔
Comments
Post a Comment