آئندہ سال تک پاکستان تمام فارمیٹ میں نمبر ون بن جائیگا، ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ 2013ء تک پاکستان کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں نمبر ون بن جائے گا، ڈسپلن پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹرویو میں ذکاء اشرف کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں متعدد کھلاڑی 30 سال سے زیادہ عمر کے ہیں، جو اب اپنی فٹنس پر فوکس نہیں کرپارہے، 2013ء ٹیم میں تبدیلوں کا سال ہوگا، کھلاڑیوں کو آسٹریلوی کرکٹرز کی طرح اپنی فٹنس بنانی ہوگی، پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا ہے، نظم و ضبط اور نوجوانوں پر توجہ دینے سے ٹیم کو مزید کامیابیاں ملیں گی۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر ان کا کہنا تھاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ضرور ہوگی، ہم نے اسلام آباد میں ایک بڑے اسٹیڈیم کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے ساتھ ہوٹل بھی ہوگا، جہاں نگرانی اور سیکیورٹی کا خاص انتظام ہوگا اور ٹیموں کو ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹرز پر لایا جائے گا۔

Comments

  1. zaka sahab ny kisi nalaik najoomi sy faal nikalwaya ho ga,we r suppose to tour south africa & australia where saeed ajmal & company wil not b that effective n we dont hav srike fast bowlers n batting is also fragile,still somebody predicting to b no1 in all formats seems to b a sort of day dreaming

    ReplyDelete

Post a Comment