سری لنکن سپنر سچترا کے بولنگ ایکشن کی شکایت
سری لنکا کے آف سپنر بولر سچترا سینانائیکے کے بولنگ ایکشن کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت کی گئی ہے۔سری لنکن بولر کے خلاف یہ شکایت امپائر ایئن گولڈ
اور مرائس اریزمس نے انگلینڈ اور سری لنکا کے چوتھے ایک روزہ میچ کے بعد
سنیچر کو کی۔اگرچہ 29 سالہ سچترا منگل کو پانچویں ایک روزہ میچ میں کھیل سکیں گے تاہم انھیں 21 دنوں کے اندر اندر آئی سی سی کا ٹیسٹ دینا ہو گا۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں سچترا کی متعدد گیندوں پر تشویش ہے۔بیان کے مطابق آئی سی سی کے اجلاس میں سچترا کے بولنگ ایکشن پر مزید غور کیا جائے گا۔
سری لنکا کے آف سپنر نے انگلینڈ کے خلاف چار ایک روزہ میچوں میں اب تک آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے قانونی ہونے پر سوال کیا تھا۔
پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ
بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے کہ پاکستانی سپنر سعید اجمل کے خلاف ٹوئٹر پر بیان
بازی پر انگلش بولر سٹوئرٹ براڈ کے خلاف کیا انضباطی کارروائی کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد
نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس سلسلے میں ای سی بی کو ایک خط
تحریر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا: ’ہاں ہم نے ای سی بی سے خط میں پوچھا ہے کہ انھوں نے براڈ کے تبصرے پر ان کے خلاف کس قسم کے اقدامات کیے ہیں۔سبحان احمد نے یہ بھی کہا کہ ’یہ تبصرے سعید اجمل کے لیے پریشان کن ہیں۔ وہ ان پر ناراض ہیں اور چاہتے ہیں کہ ای سی بی ایکشن لے۔‘
Comments
Post a Comment