قومی رینکنگ باکسنگ ٹورنامنٹ ٗ کھلاڑیوں کے ٹرائلز10 جون کو ہونگے
 ٹورنامنٹ  16 جون سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا
 اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی رینکنگ باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 10جون کو ہونگے ٗ یہ ٹورنامنٹ  16 جون سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا ۔ اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد الحق کے مطابق اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن نے اس ٹورنامنٹ کی تمام کٹاگریز میں شرکت کا فیصلہ کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس چمپئن شپ کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 10 جون کو اسلام آباد میں منعقد کئے جائیں گے جس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔اس کے بعد اس چمپئن شپ کی تیاری کے لئے کیمپ کا انعقادکیا جائے گا جو کہ 11جون سے شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ اس چمپئن شپ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے اور انہیں اعلیٰ تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ اس چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شہر کا نام روشن کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایسن اسلام آباد میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے اور اس چمپئن شپ میں شرکت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

Comments