Skip to main content
- 'آفریدی ایک پہلو پر چلنے والے کپتان ہیں'
- ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اجے جدیجا نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو ان کی کارکردگی کی طرح یک رخی اور روایتی کپتان قرار دیا ہے۔پاکستان کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور کپتان شاہد آفریدی اس وقت رن آؤٹ ہوکر پویلین سدھار گئے تھے جب پاکستان کی 5 وکٹیں صرف 35 رنز پر گر چکی تھیں اور اس وقت ان کا وکٹ پر ٹھہرنا ضروری تھا مگر رویندرا جدیجا اور دھونی نے اپنی بہترین فیلڈنگ کے ذریعے انھیں رن آؤٹ کیا تھا۔ہندوستان کے سابق بلے باز جدیجا کا پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس میں کہنا تھا کہ’میں پچھلے 19 سال سے شاہد آفریدی کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اور اور میرا ماننا ہے کہ وہ ہمیشہ ایک ہی پہلو اور یک رخی سوچ رکھتے ہیں‘۔شاہد آفریدی کے جلدی بازی میں رن آؤٹ ہونے پر جدیجا نے کہا کہ’ اگراس وقت آفریدی کی جگہ کوئی ذمہ دار کھلاڑی ہوتا تو وہ دوسرا رن لے کر اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے کے بجائے ایک رن پر اکتفا کرتا‘۔’اس وقت پاکستان کو ایک رن اتنا اہم نہیں تھا لیکن میچ کو تبدیل کرنے کے لیے ایک وکٹ کافی تھی‘۔45 سالہ جدیجا نے شاہد آفریدی کا ہندوستانی کپتان دھونے سےموازنہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’ایم ایس دھونی بھی جارحانہ کھیلنے کے لیے مشہور ہیں لیکن وہ باؤنڈری حاصل کرنے کی کوشش کے بجائے 40 گیندیں کھیل سکتا ہے جو انھیں مستقل مزاج کھلاڑی بناتا ہے‘۔
Comments
Post a Comment