Skip to main content
- شین وارن کو اژدہے نے کاٹ لیا
- عالمی شہرت یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کو ایک ٹیلی ویژن ریلٹی شو کے دوران سانپوں سے بھرے ایک بکس میں سر ڈالتے ہوئے ایک اژدہے نے کاٹ لیا۔آسٹریلیا میں نیٹ ورک ٹین شو کے ایک ’پرومو کلپ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ سابق لیگ سپنر شین وان پر اژدہے نے حملہ کر دیا۔نیٹ ورک ٹین کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک کم عمر اژدہے نے شین وان کو ڈسا ہے، لیکن یہ اژدہا زہریلا نہیں ہے۔ان اژدہوں کو ’ایناکونڈا‘ کہا جاتا ہے، اور ان کے سو دانت ہوتے ہیں۔ ان کے کاٹنے سے لگتا ہے جیسے آپ کو ایک ساتھ سو ٹیکے لگا دیے گئے ہوں۔برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق اژدہے کے کاٹنے کے بعد شین وان کو طبی امداد دی گئی اور انھیں سر میں جس جگہ اژدہے نے کاٹا تھا وہاں زخم بھی آیا ہے لیکن اس زخم کو کوئی مستقل نشان نہیں رہے گا۔ٹی وی شو کے پروڈیوسر نے ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا کہ شین کا کہنا ہے کہ انھیں سانپوں سے خوف محسوس ہوتا ہے لیکن حیران کن بات ہے کہ شین وارن نے اس واقعے کے بعد بھی شو جاری رکھا۔انھوں نے کہا کہ شین جب کسی چیز کا ارادہ کر لیتے ہیں تو پھر انھیں کوئی چیز اس عمل کو کرنے سے نہیں روک سکتی۔شین وان نے اپنے کرکٹ کریئر کے دوران 708 وکٹیں لیں اور3000 رنز سکور کیے۔ انھیں عام طور پر کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین لیگ سپنر سمجھا جاتا ہے۔
Comments
Post a Comment