Skip to main content
- ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،دوخواتین امپائرز بھی پینل میں شامل
- انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے امپائرز پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ایونٹ میںپہلی مرتبہ2خواتین امپائرز بھی میگا ایونٹ کے میچز سپر وائز کریں گی ۔بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کےلیے آئی سی سی نے 24 امپائرز اور7 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کر دیا ہے۔جس میں پہلی مرتبہ خواتین امپائرز بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچز سپراوئز کریں گی۔نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس ویمنز ورلڈ ٹی 20میں 16 مارچ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سپر وائز کرکے تاریخ رقم کریں گی،جبکہ آسٹریلیا کی کلیرپولوکس 18 مارچ کو موہالی میں ہونے نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے میچ میں امپائرنگ کریں گے۔آئی سی سی کے اعلان کردہ امپائرز پینل میں پاکستان کے علم ڈار سیمت 24 امپائرز کو رکھا گیا ہے، جبکہ7 ریفریز میچز کی نگرانی کریں گے۔
Comments
Post a Comment