Skip to main content
- آفریدی کا دور اب ختم ہو چکا: سرفراز
- سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے شاہد آفریدی کے ممکنہ طور پر ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو خبر رساں ادارے اے پی پی سے گفتگو میں سرفراز کا کہنا تھا کہ آفریدی کا دور اب ختم ہو چکا اور ان کی پاکستان سپر لیگ میں بھی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی۔'انہوں نے پی ایس ایل میں صرف دس وکٹیں اور 87 رنز اسکور کیے جس سے ان کے زوال کا پتہ چلتا ہے۔'سرفراز نے کہا کہ آفریدی کو عالمی ٹی ٹوئنٹی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلہ پر قائم رہنا چاہیے۔سرفراز نے اسٹار آل راؤنڈر کے اس بیان سے بھی اختلاف کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے۔'پاکستان میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے، انہیں صرف بین الاقوامی کرکٹ میں مناسب موقع دینے کی ضرورت ہے۔'سرفراز نے کہا کہ پاکستان میں متعدد ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو آفریدی کی جگہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ آئندہ ماہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے جو آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا خلاء پورا کرسکتے ہیں۔دوسری جانب سابق اوپنر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفریدی کو عالمی ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائر ہونے کے فیصلہ پر کنفیوز نہیں ہونا چاہیے۔'بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے مشکل فیصلہ ہوتا ہے لیکن آفریدی کو یہاں اسپورٹسمین اسپیرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست فیصلہ کرنا چاہیے۔'
Comments
Post a Comment