Skip to main content
- پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے سبب واپس لوٹنے والے محمد نبی کی جگہ نیوزی لینڈ کے ناتھن میک کولم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔محمد نبی نے تمام آٹھ میچوں میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے تمام ہی مواقعوں پر کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے بہترین باؤلنگ کی۔تاہم افغانستان سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر نے لاہور قلندرز کے خلاف اپنی ٹیم کے آخری گروپ میچ میں دو چھکوں اور تین چوکوں سے مزین 30 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو دو وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے ریکارڈ ہدف تک حصول بھی ممکن بنایا۔معین خان نے کہا کہ نبی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا اہم حصہ بن چکے تھے کیونکہ وہ اہم مواقعوں پر بہترین باؤلنگ کرتے تھے لہٰذا ہم ان کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ محمد نبی کو بلے سے زیادہ کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملا لیکن لاہور کے خلاف آخری میچ میں انہوں نے ہمیں ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کرا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔معین نے بتایا کہ میدان میں جانے سے قبل نبی نے ڈگ آؤٹ میں تمام کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ یہ میچ کوئٹہ کے شائقین کیلئے جیتیں گے اور وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔ صرف بڑے کھلاڑیوں میں ہی یہ سوچ ہوتی ہے اور میں ایشیا کپ میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
Comments
Post a Comment