Skip to main content
- پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے ایشیا کپ میں فائدہ ہوگا ،وقار
- پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے ایشیا کپ میں فائدہ ہوگا ،کھلاڑیوں کی انجری کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ضرور کرنا پڑا ہے۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ، وقار یونس نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پاکستان کے لئے اہم ٹورنامنٹ ہے ،ہر پلئیر نے اگر پی ایس ایل جیسی پرفارمنس دکھائی تو امید ہے کہ گرین شرٹس ایشیا کپ میں کامیاب ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی پر کھلایا جائے،وہ چاہتے ہیں کہ فاسٹ بولرز کو کم از کم ضرور روٹیٹ کیا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جاب رہتی ہے یا نہیں اس کی کوئی فکر نہیں ،ان کی خواہش ہے کہ جو بھی ہو،کامیابی صرف پاکستان کے حصے میں آئے ۔وقار یونس نے کہا کہ ٹیم میں جو بھی تبدیلیاں کی گئیں،وہ مجبوری میں کی گئیں ہیں،بابراعظم اور روما ن فٹ نہیں تھے،اسی لئے شرجیل اور سمیع کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا۔ -
Comments
Post a Comment