Skip to main content
- اظہر محمود پاکستان کے عبوری باؤلنگ کوچ
- پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے مشتاق احمد کو آرام دیتے ہوئے اظہر محمود کو ٹیم کا عبوری باؤلنگ کوچ مقرر کردیا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم کے مینجر نے بتایا ‘مشتاق احمد کو کام کی زیادتی کے باعث ان دو ٹورنامنٹس کے لیے آرام دیا گیا ہے، اظہر محمود ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کی حیثیت سے عبوری کوچ کے لیے ان کے اچھے متبادل ہیں‘۔45 سالہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد 2014 سے پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے لیے اپنا آخری میچ 2003 میں کھیلا تھا اور کھیل سے کنارہ کشی کے بعد انھوں نے کوچ کے طورپر کامیاب کیرئیر کا آغاز کیا۔مشتاق احمد نے انگلینڈ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کے طورپر کام کیا جہاں ان کا معاہدہ 2014 میں اختتام کو پہنچا۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم کے اسپنر سعید اجمل اور یاسر شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کے معاون کے طورپر کام شروع کیا۔اظہر محمود نے پاکستان کے لیے 2007 میں اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی لیگ میں متحرک ہیں۔انھوں نے پاکستان، انگلینڈ، ہندوستان، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سمیت کئی ڈومیسٹک ٹیموں کی جانب سے 225 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔اظہر محمود متحدہ عرب امارات اور انگلینڈ میں چھوٹی ٹیموں کے کوچ کے طور پر کام کرچکے ہیں لیکن تاحال بین الاقوامی سطح پر کوچ کے طورپر متعارف نہیں ہوئے تھے۔اظہر نے 16 ستمبر 1996 کو ہندوستان کے خلاف ون ڈے میچ سے کیرئر کا آغاز کیا جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 6 اکتوبر 1997 کو راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا۔انھوں نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچوں میں3 سنچریوں کی مدد سے 900 رنز بنائے اور 39 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 143 ون ڈے میچوں میں 1521 رنز کے ساتھ ساتھ 123 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments
Post a Comment