Skip to main content
- محمد آصف سیالکوٹ ریجن کے کپتان مقرر
- سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف کو قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کے لیے سیالکوٹ ریجن کی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کا آغاز 5 مارچ سے ہورہا ہے جو آصف کے لیے کرکٹ میں واپسی کے بعد دوسرا ٹورنامنٹ ہوگا۔محمد آصف اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سالہ پابندی کی سزا پوری کرنے کے چار ماہ بعد رواں سال جنوری میں ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں واپڈا کی جانب سےکرکٹ میں واپسی کی تھی جبکہ سیالکوٹ ریجن کی گریڈ ٹو ٹیم کے کپتان مقرر کئے جانے کے بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔
Comments
Post a Comment