Skip to main content
- فیس بک پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کا دلچسپ اظہار
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ٹین مرحلے کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہورہا ہے جس میں پاکستان بھی شرکت کررہا ہے۔گروپ ٹو میں شامل پاکستان کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈیا اور ایک کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرنا ہے۔اس موقع پر آپ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے فیس بک کو بھی ذریعہ بناسکتے ہیں۔جی ہاں فیس بک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ہر ٹیم کے پرستاروں کو اپنی پروفائل تصاویر کے ذریعے حمایت کے اظہار کا موقع دیا ہے۔فیس بک کے مطابق یہ تصاویر عارضی ہوں گی اور انہیں صارفین اپنی مرضی کا وقت سیٹ کرکے لگاسکتے ہیں جس کے بعد وہ خودبخود پرانی پروفائل فوٹو سے بدل جائے گی۔جب آپ اس تصویر کو لگالیں گے تو اس پر پاکستان ٹیم کے لیے آپ کی حمایت کا اظہار اس طرح ہوگا۔تصویر میں تبدیلی لانے کے آپ کو اس لنک پر جانا ہوگا جہاں آپ اپنی پروفائل تصویر کے ساتھ دائیں جانب مختلف ایونٹس کے آپشن نظر آئیں گے، ان کو کھول کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو کلک کریں گے تو یہ چیز آپ کے سامنے آجائے گی۔
Comments
Post a Comment