• شاہد آفریدی بیمار،پہلے میچ میں شرکت مشکوک

  • ورلڈ کپ ٹی ٹوئنی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بیمار ہو گئے۔ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شاہد آفریدی کو بخار ہو گیا ہے، جس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا مینجر آغا اکبر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو معمولی بخار ہواہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔شاہد آفریدی نے بخار کے باعث کولکتہ میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، جس کی تصدیق میڈیا مینجر نے بھی کی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ شاہد آّفریدی میچ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں جیت کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، بنگلہ دیش کی ٹیم پچھلے ایک سال میں کافی بہتر ہو گئی ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان کے حالیہ بیان پر وقار یونس نے کہا کہ شاہد آفریدی نے کوئی متنازع بیان نہیں دیا۔واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی مہم کا آغاز کل بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا۔سری لنکا کے خلاف ورلڈ ٹی ٹونٹی کے اپنے واحد وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی نظریں ٹورنامنٹ میں فتح کے ساتھ آغاز پر مرکوز ہیں۔قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گی۔بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

Comments