Skip to main content
- پاکستان، ہندوستان سیمی فائنل کیلئے فیورٹ
- راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہندوستان میں تبصرے کیلئے موجود شعیب اختر نے ہندوستان کے خلاف پاکستان کی شکست کے باوجود گرین شرٹس کو سیمی فائنل کیلئے فیورٹ قرار دیا ہے۔اسٹار اسپورٹس کیلئے کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے شعیب اختر نے کہا کہ گروپ 1 سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کریں گی تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے مواقع موجود ہیں اور گروپ 2 سے ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی کھیلیں گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکے گی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم اس وقت گروپ 2 میں دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے اور ابھی اس ے گروپ کے دو میچز باقی ہیں جن میں سے ایک بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔شعیب اختر کے ساتھ موجود محمد کیف نے گروپ 1 سے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ اور ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو گروپ ٹو سیمی فائنل کیلئے فیورٹ قرار دیا۔واضح رہے کہ گروپ آف ڈیتھ قرار دیے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو میں موجود چاروں بڑی ٹیموں ہندوستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں رسائی کا موقع موجود ہے اور ابھی تک کسی بھی ٹیم کی فائنل فور تک رسائی یقینی نہیں ہوئی۔گرین شرٹس نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست دے لیکن دوسرے میچ میں ہندوستان کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنانے کیلئے اسے دونوں میچوں میں فتح حاصل کرنا ہو گی۔پاکستان ایونٹ میں اپنا اگلا میچ کل نیوزی لینڈ سے کھیلے گا جو اس سے قبل ایونٹ کی فیورٹ ہندوستان اور آسٹریلیا کو شکست دے چکی ہے۔
Comments
Post a Comment