Skip to main content
- 'پاکستان سیمی فائنل تک پہنچنے کا مستحق نہیں'
- پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں ہے اور پاکستان میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا مستحق نہیں.بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو یکے بعد دیگرے روایتی حریف ہندوستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم کے فائنل فور میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں.نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد وقار یونس نے بلے بازوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جو ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے.پاکستان نے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 5 اوورز میں 61 رنز بنائے جو شرجیل خان کے مرہون منت تھے جو 25 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم بعد میں احمد شہزاد 32 گیندوں پر 30 رنز جبکہ عمر اکمل 26 گیندوں پر 24 رنز بناکر اس اچھے آغاز کو مستحکم رکھنے میں ناکام رہے.میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے افسردگی سے کہا، 'اگر آپ دیکھیں تو ہم آٹھویں سے پندرھویں اوور میں بالکل بھی آگے نہیں بڑھے (یعنی رن ریٹ بہت سلو رہا)'.ان کا کہنا تھا، 'ہمارے 2 نام نہاد نوجوان کرکٹرز، جنھیں درمیان میں کھیلنے کا موقع ملا، ہمارا خیال تھا کہ وہ کھیل کو آگے لے کر جائیں گے، ہماری صرف یہی امید تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا'.ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی.
Comments
Post a Comment