• انڈین ٹی وی پروگرام میں وسیم اکرم سے ’بدسلوکی‘

  • پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم پر ہندوستان میں لائیو شو کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا اور اُن سے بدسلوکی کرتے ہوئے اُنہیں پروگرام کرنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم ہندوستان اور آسٹریلیا کے میچ کے بعد ہندوستان کے ہندی ٹی وی نیوز چینل ’آج تک‘ کے پروگرام میں ممبئی سے براہ راست تبصرہ کر رہے تھے۔پروگرام کے دوران جب وہ میچ میں ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی کی کارکردگی کی تعریف کر رہے تھے تو اچانک ایک شخص کیمرے کے سامنے آگیا اور اُس نے لیجنڈ کرکٹ اسٹار سے بدسلوکی کی اور کھڑا ہونے کا کہہ کر اُن کا مائیک چھین لیا۔نامعلوم افراد کی جانب سے مہمان پر حملے کے بعد نوئیڈا کے اسٹوڈیو میں بیٹھے پروگرام کے میزبان بھی حیرت زدہ رہ گئے اور شو روک دیا گیا۔وسیم اکرم پر حملہ اور ان سے بدسلوکی کرنے والے افراد کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا اور نہ ہی انہیں پروگرام میں بات کرنے سے روکے جانے کی وجہ معلوم ہوسکی۔واقعے کے بعد سیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حملہ اُن پر نہیں کیا گیا تھا، جبکہ تمام صورتحال کو بخوبی قابو کیا گیا۔

Comments