Skip to main content
- تسکین کی معطلی ختم کرنے کی درخواست
- بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب معطلی کا شکار فاسٹ باؤلر تسکین احمد کی معطلی ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔فاسٹ باؤلر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی کا ایکشن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ہفتے کو دونوں باؤلرز کو معطل کردیا تھا اور اب بنگلہ دیشی ٹیم عالمی ایونٹ کے دوران ان کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک تسکین احمد کے مشکوک ایکشن کے بارے میں قائل نہیں ہوئے، ہمارے پاس رپورٹ سے مطمئن ہونے کا کوئی وجہ نہیں، ہم کافی مایوس ہیں اور اسی لیے ہم نے آئی سی سی سے اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو اپنے قانونی ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر اس بارے میں مشاورت کرنے کے بعد ہمیں اپنے فیصلے سے جلد از جلد آگاہ کریں۔بنگلہ دیش نے کوالیفائر مقابلوں میں فتح حاصل کر کے سپر 10 میں جگہ بنائی لیکن پہلے ہی میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بنگال ٹائیگرز کا اگلا میچ آج آسٹریلیا سے ہو گا جس کے بعد وہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ سے نبردآزما ہوں گے۔
Comments
Post a Comment