Skip to main content
- انوراگ ٹھا کر کا آفریدی کو سیاسی بیانات پر انتباہ
- ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کوسیاسی بیانات سے گریز کرنے کا انتباہ کردیا۔ہندوستانی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوراگ ٹھاکر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ کے لیے ٹاس کے بعد شاہد آفریدی کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ'آج یہاں پر ہمیں بڑی حمایت حاصل ہے، کشمیر سے لوگوں کی بڑی تعداد ہماری حمایت کے لیے آئی ہوئی ہے'۔انوراگ ٹھاکر کا آفریدی کےبیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ'اس طرح کا بیان دینا سیاسی طورپر درست نہیں، ایک کھلاڑی کو ان سب سے دور رہنا چا ہیے اسی وجہ سے انھیں پاکستان میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے'۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے آفریدی کے گزشتہ بیان 'ہندوستان میں زیادہ پیار ملا ہے' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر سابق کھلاڑیوں اور عوام کی جانب سے ان کے ملک میں تنقید کی گئی تھی۔
Comments
Post a Comment