• ورلڈٹی20کےبعدکپتانی چھوڑدوں گی،ثنامیر   

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیرکہتی ہیں کہ ورلڈ ٹی 20کے بعد کپتانی چھوڑدوں گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئےقائداعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ روانہ ہوگئی ہے۔پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کا بھی 19 مارچ کو ٹاکرا ہو گا۔پچھلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی، ٹیم یو اے ای کےراستے بھارت کے شہر چنائی جائے گی۔کوچ محتشم رشیدکاکہناہےکہ ٹیم نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے بھرپور تیاری کی ہے تاہم ٹیم بھارت میں پریکٹس میچ نہیں کھیل پائے گی۔کوچ کاکہناہےکہ بھارت کے خلاف میچ اہم ہوتا ہے چاہےمردوں کا ہو ہا ویمن ٹیم کا۔کپتان ثنامیر کاکہناہےکہ کوشش ہوگی کہ ایونٹ میں اچھاپرفارم کریں، ہرمیچ کوجیتنےکےلیےکھیلیں گے اور کوشش ہوگی کہ ایسی کرکٹ کھلیں جس سےملک کی عزت بڑھے۔ثنامیر کاکہناہےکہ اگلےراؤنڈمیں پہنچنے کیلئےبھارت اور ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ ورلڈ ٹی20کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گی

Comments