• 'پاکستان، ہندوستان کو ہرانے کا فن بھول چکا ہے'

  • سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے بھی پاکستان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری ٹیم ہندوستان کو ہرانے کا فن بھول چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اتنے تواتر کے ساتھ ہار رہے ہیں کہ جیت کی عادت ختم ہو چکی ہے اور ہمیشہ دباؤ کا شکار رہتے ہیں.رمیز کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری ٹیم ہندوستان کو ہرانے کا فن بھول چکی ہے، انہیں صرف یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان کو ہرا سکتے ہیں کیونکہ ہم آئی سی سی مقابلوں میں ہندوستان کے خلاف اس سے بدتر کارکردگی تو نہیں دکھا سکتے۔

Comments